شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے‘ لائبہ خان

Mar 21, 2016

لاہور(شوبز ڈسک) اداکارہ لائبہ خان نے کہاہے کہ شوبز کی دنیا میں لوگوں پر اندھا اعتماد کر کے بڑا نقصان اٹھایا ہے‘ میری بچپن سے خواہش رہی کہ ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کروں مگر قسمت مجھے شوبز کی طرف لے آئی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں لائبہ خان نے کہا کہ آج بھی مجھے ڈاکٹر نہ بننے کا افسوس ضرور ہوتا ہے مگر پھر یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتی ہوں کہ انسان کا جو مقدر ہے وہی اس کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت سے کامیابیاں حاصل کر رہی ۔مجھے علم ہے کہ ابھی میری منزل دور ہے مگر ارادے پرعزم اور پختہ ہیں ۔

مزیدخبریں