سعودی عرب میں ریاض سیزن کی رنگارنگ تقریبات جاری

Nov 21, 2023 | 02:28 PM

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں ریاض سیزن کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منائے جا رہے ہیں جبکہ پاکستانی ثقافت پر مبنی ویک کا آغاز 26 نومبر سے ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے نامور آرٹسٹ شریک ہونگے اور پاکستان کے علاقائی رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سویدی پارک میں ریاض سیزن کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا سلسلہ جاری ہے جس میں 26 نومبر کو پاکستان ویک کا آغاز ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے تمام علاقائی رنگ نمایاں ہونگے اور نامور آرٹسٹ اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو محظوظ کریں گے جبکہ دارالحکومت ریاض سمیت سعودی عرب بھر سے لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی رنگارنگ تقریبات سے محظوظ ہوسکیں گے ۔

نوشین وسیم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی گورنمنٹ کی جانب سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے تارکین وطن کے لئے تفریح سے بھرپور فری ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر شرکت کرنی چاہئے اور دیار غیر میں اپنے وطن کی تہذیب و تمدن اور کلچر سے محظوظ ہونا چاہئیے۔

مزیدخبریں