پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کیلیے نئے راستے کھولے گا: سربراہ پاک بحریہ

Nov 21, 2024 | 02:28 PM

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کا کراچی ایکسپو سینٹر میں انعقاد  کیا گیا ۔

چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر  سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا۔ پی ایم ایس ٹی پی پاکستان میں اپنی نویت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے۔ اس پارک کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلی جینس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی، اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے جو پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں