وزیر اعلیٰ پنجاب کا ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے-