اشیاء خوراک کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

Oct 21, 2024

اسلام آباد (یواین پی) ملک سے اشیائخوراک کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر26فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیائخوراک کی برآمدات سے ملک کو1.617ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیائخوراک کی برآمدات سے ملک کو1.279ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبرمیں اشیائخوراک کی برآمدات کاحجم 605ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ سال ستمبرکے 569ملین ڈالرکے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے،اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں اشیاء خوراک کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر13فیصدکی نموہوئی، اگست میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو536ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جوستمبرمیں بڑھ کر605ملین ڈالرہوگیا۔

مزیدخبریں