چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع ہو گیا،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈرز سے کمیٹی ارکان کے نام مانگ لئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کمیٹی کیلئے 8ارکان قومی اسمبلی اور4ارکان سینیٹ سے لئے جانے ہیں،ذرائع کے مطابق کمیٹی بنتے ہی وزارت قانون سے 3سینئر ترین ججز کا پینل طلب کیا جائےگا، کمیٹی ججز کے 3رکنی پینل میں سےنئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہناتھا کہ خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا نام وزیراعظم کوارسال کرے گی،وزیراعظم چیف جسٹس پاکستان کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔