پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے متجاوز

Oct 21, 2024

 فیصل آباد (این این آئی)پاکستان میں پیداہونیوالے 40اقسام کے پھلوں و سبزیوں کی سالانہ پیداوار 15ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ 20سے 40فیصد تک پیداوار کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونے سے کاشتکاروں کو بھاری مالی نقصان کاسامناکرناپڑ رہاہے لہٰذاکاشتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کھیت سے منڈی تک ترسیل کے دوران ضائع ہونیوالے پھلوں اور سبزیوں کو بچانے سمیت بعد ازبرداشت عوامل کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر بین الاقوامی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل سے زیادہ منافع حاصل کیاجاسکے ہارویسٹ ریسرچ سنٹرآری فیصل آباد کے ماہرین کے مطابق مذکورہ ادارہ اپنے قیام سے اب تک پھلوں اور سبزیوں کے بعد ازبرداشت نقصانات کو کم کرنے، پھلوں اور سبزیوں کے طریقہ برداشت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس جانب توجہ دیکر ملک میں پھلوں او ر سبزیو ں کی کاشت میں مزید اضافہ ممکن بنایا جاسکتا ہے پاکستان میں بڑی تعداد میں پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار ہوتی ہے لیکن اس کو محفوظ رکھنے کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔

مزیدخبریں