پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے

Oct 21, 2024 | 03:42 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب دھی رانی پروگرام شروع کردیاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے 1  لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا-ضروری فرنیچر، گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ پیش کیا جائیگا۔

اجتماعی شادیوں کے لیے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے- پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواستیں آن لائنcmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے-پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی ہے-دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لیے درخواست دہندگان کوخصوصی ٹیمیں گھر جار کر تصدیق کریں گی-

مزیدخبریں