پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے

پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ...
پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔
دھی رانی پروگرام کے تحت دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔اس کے علاوہ نئے جوڑے کو فرنیچر، برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔
پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔
دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر تصدیق کریں گی۔