نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز  تقرری  میں نمائندگی کا طریقہ کاربھی تبدیل

نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز  تقرری  میں نمائندگی کا ...
نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز  تقرری  میں نمائندگی کا طریقہ کاربھی تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نئی آئینی ترمیم کے بعد پارلیمانی کمیٹی برائے ججز  تقرری  میں نمائندگی کا طریقہ کاربھی تبدیل ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق اب پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور  اپوزیشن کی نمائندگی یکساں نہیں ہوگی بلکہ متناسب نمائندگی کے حساب  سے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری میں نمائندگی دی جائےگی۔

 متناسب نمائندگی کے حساب سے ن لیگ، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل کی نمائندگی ہوگی۔ متناسب نمائندگی کے حساب  سے پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیوایم اور جےیو آئی کی بھی نمائندگی ہوگی۔  باقی کسی جماعت کاکوئی رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل نہیں ہوگا۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو  پارلیمانی کمیٹی میں برتری ہوگی، ن لیگ کے قومی اسمبلی سے 3 اور سینیٹ سے ایک رکن پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے قومی اسمبلی سے 2 اور سینیٹ سے ایک رکن کمیٹی میں شامل کرنےکی تجویز ہے۔سنی اتحاد کونسل کے بھی قومی اسمبلی سے 2 اور  سینیٹ سےایک رکن شامل ہوگا۔ ایم کیو ایم کےایک رکن کو قومی اسمبلی سےنمائندگی ملےگی۔ جے یو آئی کےایک رکن کو سینیٹ سےنماندگی ملےگی۔

مزید :

قومی -