کراچی: غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی: غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار
کراچی: غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کراچی سے غیرملکی شہریوں کے کریڈٹ او رڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل رپورٹنگ سینٹر نے ڈیفنس میں کال سینٹر پر کارروائی۔  ٹیلی فون کال کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ ڈیٹا چوری میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلئے۔

حکام کے مطابق کال پر ملزمان خود کو بین الاقوامی کریڈٹ کارڈز سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا اہلکار ظاہر کرتے تھے، غیرملکیوں کا ذاتی ڈیٹا حاصل کرکے کریڈٹ کارڈز بیلنس مرچنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جاتارہا، مرچنٹ اکاؤنٹ سے رقم کال سینٹرز گروپ لیڈرز کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکی جاتی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام  کو روز بروز بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچنےکے لیے بینک صارفین ذاتی اور مالی معلومات کسی شخص پر ظاہر نہ کریں اپنے  موبائل  فون پر ناقابل اعتماد اور غیرمستند ذریعہ سے موصول ہونے والے لنک کو کلک نہ کریں۔ بینک صارفین مشکوک کالز کے موصول ہونے کی صورت میں اپنے بینک کی قریبی برانچ یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔