ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی

ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی
ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمرجنگ ٹیمز ایشیا ءکپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نےعمان کو 74 رنز سےشکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48 اور روحیل نذیر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی، زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ بدھ کو متحدہ عرب امارت کیخلاف کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -