وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر کی گاڑی سے بڑی مقدار میں چرس برآمد، گرفتار کر لیا گیا 

Sep 21, 2024 | 01:24 PM

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کو لطیف آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے 5 کلوچرس،کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کا کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی۔

مزیدخبریں