سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن) گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پتھر لگنے سے غیرملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سےایک پتھراچانک آگراگاڑی میں سوار تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح پتھر لگنے کے باعث موقع پر ہلاک ہوگئی۔
ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کےملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کی کسی بھی رشتہ دار نے لاش لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔