غذر میں گلیشیئر پھٹنے سے سیلاب ، متعدد دیہات زیر آب آ گئے

Aug 22, 2025 | 10:22 AM

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے تالی داس میں گلیشئر پھٹنے سے سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر غذر پہنچ گیا جس نے متعدد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سیلاب میں آںے والے پتھروں کے باعث تالی داس کے مقام پر دریا کا بہاؤ رک گیا ، بہاؤ رکنے کی وجہ سے دریا جھیل شکل اختیار کر رہا ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے بتایا کہ غذر میں صبح 4 بجے گلیشئر پھٹنے سے سیلاب آیا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سیلابی صورتحال کو خود مانیٹر کر رہے ہیں ، گلیشئر پھٹنے کے بعد پھنسے 50 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔

مزیدخبریں