گرم کپڑے نہ خرید پانے پر لڑکی کی خود کشی، سہیلی نے سنتے ہی ایسا قدم اٹھالیا کہ کہرام مچ گیا

Dec 22, 2024 | 12:15 AM

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں  قریبی سہیلی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے، ایک نو عمر لڑکی نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پھانسی لگا لی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق پشپا دیوی پراجاپتی (18 سال) اور اس کی دوست گائیتری (19 سال) نے جمعہ کو اپنے گھروں میں پھانسی لگائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  گائیتری  گرم کپڑے نہ خرید پانے کی وجہ سے افسردہ ہوئی اور  اس نے  اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔پولیس گائیتری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروانے کی تیاری کر رہی تھی کہ اسی دوران اطلاع ملی کہ اس کی سہیلی پشپا دیوی نے بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں لڑکیاں قریبی دوست تھیں اور دونوں نے اپنے بازوؤں پر ایک دوسرے کے نام کے ٹیٹو بنوا رکھے تھے۔ پشپا اپنی دوست گائیتری کی موت برداشت نہ کر سکی اور اسی وجہ سے خودکشی کر لی۔

مزیدخبریں