9مئی کے ماسٹر مائنڈ سمیت سب کو سزا ہو گی: عطاء تارڑ

Dec 22, 2024

                                                                                                اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9مئی کے سارے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل ہمیشہ مسلم لیگ ن ہی حل کرتی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 9مئیکو حملہ کیا، آج 25ملزمان کو سزا سنائی گئی ہے، یہ وہ ملزمان تھے جنہوں نے دفاعی عمارتوں کو نقصان پہنچایا، اس سے پہلے شہدا کی کبھی بے حرمتی نہیں کی گئی، عمران خان نے اس ملک میں تشدد کی روایات ڈالی، اختلاف تہذیب کے دائرے میں رہ کر ہوتا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ایک طرف کرپشن اور دوسری طرف ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا گیا، آئی ایم ایف کو کہا گیا کہ اس ملک کو قرضہ نہ دو، یہ ممکن نہ ہوتا اگر سپہ سالار کی محنت اس میں شامل نہ ہوتی۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار کا ماسٹر مائنڈ آج واضح ہوگیا، آج پاکستان کیلئے بہت بڑا دن ہے، عوام 9مئی کے واقعے پر انصاف تلاش کررہے تھے، 9مئی کے سٹر مائنڈ سمیت سب کو سزا دی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9مئی ایک سانحہ تھا،جس کی پلاننگ بانی پی ٹی ا?ئی نے کی، خوشی ہے اس عظیم دن پر میں اپنے بھائیوں کے پاس ہوں، 9مئی کے سارے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکر جشن منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کرکے دشمن کے ہاتھ مضبوط کیے گئے، کور کمانڈر ہاؤس سمیت دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والے25مجرموں کوسزائیں ہوئیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں پر ہاتھ ڈالنے تک ایسے عناصر کے حوصلے بڑھتے رہیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹویٹر) سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کو سزائیں ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سانحہ 9مئی کے 25ملزموں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ہونا تو چاہئے تھا امریکہ اور برطانیہ کی طرح فوری انصاف ہوتا، اس تاخیر نے ملزموں اور ان کے سہولت کاروں کے حوصلے بڑھائے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک تاریک دن کی مذمت سے بھی گریز کیا گیا جس سے شہداء_  اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنا یا گیا ابھی تو جو کارکن استعمال ہوئے قانون کے ہاتھ ا ن کے گریبان تک پہنچے ہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جو اس بھیانک دن کے منصوبہ ساز تھے قانون جب تک ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا تب تک اس سلسلے کا اختتام نہیں ہوتا ایسے عناصر کے حوصلے وطن دشمن بڑھاتے رہیں گے۔ 

عطا تارڑ

مزیدخبریں