لاہور (لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے ونٹر کیمپ کی درخواست مسترد کردی گئی۔پرائیویٹ سکول آنرز نے غیراعلانیہ چھٹیوں کے پیش نظر ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اتھارٹیز کے سربراہان کو آگاہ کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں زبردستی کلاسز لگانے والے سکولز کیخلاف کارروائی کی جائے گی، صوبہ بھر کے کسی بھی ضلع میں ونٹر کمیپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو ذہنی سکون فراہم کرتی ہیں، چھٹیوں کے بعد اساتذہ اضافی کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کروا سکتے ہیں۔
پرائیویٹ سکولز