حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا

حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو کل (بروز پیر) ملاقات کیلئے بلا لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومتی کمیٹی کی تشکیل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ سپیکر آفس کے دروازے اراکین کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔
سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو پیر کے روز ساڑھے 11 بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔ 

مزید :

قومی -