کابینہ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد، اپوزیشن کامستقبل تاریک، خاور علی شاہ

Jan 22, 2020


کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر+سپیشل رپورٹر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) ملک کی باگ دوڑمضبوط ہاتھوں میں ہے، پی ٹی آئی حکو مت عوامی امنگوں کی ترجمان ثابت ہو ئی ہے،قوم سے کئے انتخابی وعدے ہر صورت پورے کریں گے، حکو متی اقداما ت کے ثمرات عوام تک پہنچنا شرو ع ہو چکے ہیں، مثبت حکو متی پالیسیو ں نے اپوزیشن کا مستقبل تاریک کردیا ہے، پنجاب حکو مت مستحکم بنیادوں پر قائم ہے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

،کابینہ میں اختلافا ت کی خبریں بے بنیاد ہیں،کبیروالا کی تعمیر و ترقی کا خواب جلد پورا ہوگا،قبرستان کی چہار دیواری کی تعمیر کے لئے ذاتی جیب سے بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کردی ہے،ان خیالا ت کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء،رکن صوبائی اسمبلی، قائد سید گروپ ڈاکٹر خاور علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ پر مقامی راہنماء راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے کی قیادت میں آئے شہریوں کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ آٹے کی مصنوعی قلت حکو مت کو بدنام کر نے کی بھونڈی سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پنجاب کی دوسرے صو بوں کی نسبت تیزی سے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کئے جارہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکو مت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس بارے پنجاب میں بہت جلد ایک موثرپر گرام کا آغاز کیا جارہاہے، ملاقات کے دوران ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے نمائندہ وفد کے مطالبہ پر نئے قبرستان کی چہار دیواری کی تعمیر نو کے لئے اپنی جیب خاص سے 20لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کر نے کا اعلان کیا، وفد میں چوہدری اختر جلال نعیم، کیپٹن صفدر سیال شامل تھے۔
خاور علی شاہ

مزیدخبریں