فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے والے مشہور بھارتی ولن چل بسے

Jan 22, 2025 | 11:14 AM

حیدر آباد  (آئی این پی) بھارت کی تیلگو انڈسٹری کے 70 سالہ لیجنڈری اداکار وجایا رنگارا شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک ہفتہ قبل وجایا رنگاراجو  ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔وجایا رنگاراجو کو حیدر آباد سے علاج کیلئے چنئی منتقل کیا گیا لیکن  وہ ہسپتال میں چل بسے۔انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔بھارتی اداکار نے  تیلگو، تامل، کنڑا اور ملیالم انڈسٹری کی کئی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں اور زیادہ فلموں میں ولن کے کردار میں نظر آئے۔

مزیدخبریں