شیخوپورہ(آئی این پی)پنجاب کے بڑے شہر شیخوپورہ میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے نواحی گاں میں 80 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، معمر بیوہ خاتون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ خاتون کو گلہ دبانے اور تشدد کے بعد قتل کیا گیا، 80 سالہ خاتون سے مبینہ طور زیادتی بھی کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی اور قتل پر خاتون کے پڑوسی کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم نے اقرار جرم کرلیا ہے، فیضان سے مزید تفتیش جاری ہے۔