جی ایچ کیو حملہ کیس، عجیب و غریب چارج فریم کیا گیا ہے:فیصل چودھری

جی ایچ کیو حملہ کیس، عجیب و غریب چارج فریم کیا گیا ہے:فیصل چودھری
جی ایچ کیو حملہ کیس، عجیب و غریب چارج فریم کیا گیا ہے:فیصل چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں مضحکہ خیز قسم کی کارروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیس میں عجیب و غریب قسم کا چارج فریم کیا گیا اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اور سازش پر حملہ ہوا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ جو گواہ ریکارڈ ہوئے، ان دونوں کے بیان ایک جیسے ہیں، پراسیکیوشن کو ایک خاتون وکیل سے اتنی تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون وکیل کے معطل لائسنس پر وکالت نامہ کرانے کا معاملہ لیگل کمیٹی دیکھے گی، مشال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لائسنس بحال ہوگیا، مشال بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں۔
فیصل چودھری نے یہ بھی کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں، ہم قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور میڈیا، انٹرنیٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ میں تعطل کے باعث 1 اعشاریہ 70 ارب ڈالر کا آئی ٹی کا نقصان ہوچکا ہے، پاکستانیوں کےلئے بانی پی ٹی آئی ہمیشہ درد دل رکھتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کےخلاف سوشل میڈیا مہم کی سخت مذمت کی ہے۔