بی جے پی لیڈر ہندی میں ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ لکھنے میں ناکام ہوگئیں

Jun 22, 2024 | 12:14 AM

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی وزیرساوتری ٹھاکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی مادری ہندی زبان میں ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ درست طریقے سے نہیں لکھ سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ساوتری ٹھاکر ’سکول چلو ابھیان‘ کے پروگرام کی ایک تقریب میں شرکت کے لیے منگل کے روز مدھیا پردیش کے شہر دھار کے ایک سرکاری سکول میں بطور چیف گیسٹ پہنچی تھیں۔

تقریب کے دوران انہوں نے" بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ "کا نعرہ وائٹ بورڈ پر لکھنے کی کوشش تو کی مگر درست طرح سے نہیں لکھ پائیں۔" بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ" کی جگہ انہوں نے" بیٹی پڑھاؤ بچاؤ "لکھ دیا تھا جس پر ان کی پارٹی کی مخالف جماعت کانگریس نے انہیں کڑی  تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں