حکومت مکر رہی ہے ،واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے: عمر ایوب
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے ، حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔
"جیو نیوز " کے مطابق اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے متعلق 3 مطالبات ہیں۔ 9 مئی، 26 نومبر کا جوڈیشل کمیشن اور کارکنان کی رہائی مطالبات میں شامل ہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔اگر حکومت واقعی اختیار رکھتی ہے تو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ملاقات کرانا جیل مینوئل میں شامل نہیں، حکومت اپنی بات سے مکر رہی ہے۔