ایران کے صدر مسعود پزیشکیان کا کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت کا اظہار

Nov 22, 2024 | 02:29 PM

تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کرم ایجنسی میں دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تعزیتی پیغام جاری کیا ۔

"جنگ " کے مطابق  ایران کے صدرکا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔ ایران ماضی کی طرح دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

مزیدخبریں