راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں آپریشن کر کے ایک، ضلع آواران میں آپریشن کرکے 2 اور ضلع ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں 1 دہشت گرد ہلاک کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کا کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔