مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظور

Nov 22, 2024 | 04:00 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسدادد دہشتگردی عدالت نے 5اکتوبر کو پی ٹی آئی  احتجاج پر درج مقدمے میں مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظورکرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں5اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، درخواست گزار نے کہاکہ دوران گرفتاری پولیس نے میراموبائل فون قبضہ میں لیاتھا، مقدمے میں ضمانت منظور ہو چکی، موبائل فون سپرداری پر دیا جائے۔

پراسیکیوشن نے موبائل فون سپرداری کی درخواست پر جواب داخل کرایا،پراسیکیوشن نے کہاکہ ملزمہ کا موبائل فون کیس پراپرٹی اور مقدمہ کی اہم ترین شہادت ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی موبائل فون سپرداری کی درخواست منظور کر لی اور 2لاکھ کے سپرداری مچلکے داخل کرانے کا حکم  دیدیا۔عدالت نے کہاکہ موبائل فون مقدمے کی پراپرٹی ہے، ملزمہ موبائل فون کی حفاظت کرے۔

یاد رہے کہ مسرت جمشید چیمہ اوردیگر پر 5اکتوبر کو پولیس پر تشدد اور پتھراؤ کا الزام ہے۔

مزیدخبریں