اعظم سواتی کیخلاف اسلام آباد میں15 مقدمات درج،  درخواست نمٹا دی گئی

Dec 23, 2024 | 03:16 PM

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعظم سواتی کے خلاف اسلام آباد میں15 مقدمات درج ہیں، مزید نیا مقدمہ درج نہیں ہوا، ایف آئی اے اور نیب میں بھی کوئی نیا مقدمہ درج نہیں۔
بعدازاں رپورٹ پیش ہوجانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔ 

مزیدخبریں