کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس میں نو منتخب رکن بلوچستان اسمبلی علی حسن زہری اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق اجلاس میں بلوچستان انسٹیٹیوشن کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائیگا، اجلاس میں بلوچستان تنازعات کے متبادل حل کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائیگا۔
اسمبلی اجلاس میں بلوچستان ٹیکس آن لینڈ ایگریکلچرل انکم کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ کھیل اور محکمہ پی ایچ ای سے متعلق سوالات دریافت اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔