خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)خانیوال میں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خانیوال میں 28اڈہ پرافسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں میاں بیوی اور 2بچے جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا،بس ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔