لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 13عدد 9ایم ایم کی گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا،مسافر کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اے ایس ایف نے والٹن کے رہائشی مسافر شان صادق کودوران سکینگ لیپ ٹاپ بیگ سے گولیاں برآمد ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے حوالے کردیاگیا۔،تھانہ سرور روڈ میں مسافر شان صادق کے خلاف 13-2a1965کی دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق 9 ایم ایم کی 13عدد گولیوں کا لائسنس مانگنے پر مسافر نہیں دکھا سکا،ملزم شان صادق کے مطابق گولیاں والد کے لائسنس پر خریدی گئیں،مسافر شان صادق لاہور سے قطر ایئر ویز کی پر واز 621سے دوحہ جا رہا تھا،مسافر دوحہ میں قطر ایئر لائن میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔
مسافر نے بتایا کہ غلطی سے والد کے لیپ ٹاپ بیگ میں گولیاں موجود تھیں جس کا مسافر کو علم نہ تھا۔مسافر اے ایس ایف کی پہلی چیکنگ سے گزرگیا امیگریشن کاﺅنٹر سے بھی گزرگیا۔آخری کاﺅنٹر سے اے ایس ایف نے دوبارہ چیکنگ پر گولیاں برآمد کیں۔