ملک میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 52 ہوگئی

Nov 23, 2024

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں مزید 2 بچوں میں پولیو کے کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد ملک میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 52 ہوگئی۔حکام کے مطابق پولیو سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے ہے۔ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل درازندہ میں 36 مہینے کی لڑکی اور 18 مہینے کا لڑکا پولیو سے معذور ہوئے۔حکام کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ سب سے زیادہ پولیو سے متاثر بچے بلوچستان میں ہیں جہاں سے رواں سال 24 کیسز سامنے آچکے ہیں، سندھ میں اب تک پولیو سے 13 اور پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان سے ایک اور وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی تصدیق کی تھی۔لیب نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے بچی میں پولیو کے کیس کی تصدیق کی، جس سے رواں سال کیسز کی تعداد 50 ہوگئی تھی۔

 پولیو

مزیدخبریں