نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی اہم شخصیت سے ملاقات

Oct 23, 2024 | 07:23 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی ہے۔بدھ کو نامزد چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران عدالتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزدگی پر مبارکباد پیش کی جس میں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں عدالتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس فائزعیسیٰ سے بھی اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی ہے۔

مزیدخبریں