وزیر اعلیٰ مریم نواز سے بیلا روس کے سفیر کی ملاقات، پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں معاونت کی پیشکش 

Oct 23, 2024 | 08:42 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے مقامی سطح پر ٹریکٹروں کی تیاری کے لیے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے-بیلاروس نے پنجاب میں الیکٹرک بس پراجیکٹ میں بھی معاونت کی پیشکش کی ہے-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے ملاقات کی،جس میں ٹریڈ قونصلر الیا قانہ پلیو بھی موجود تھے-ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیااور زراعت،تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی-

وزیراعلی مریم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ بیلا روس کے ساتھ زراعت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں زرعی مشینری خصوصاًٹریکٹرز کی تیاری میں بیلاروس کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بیلاروس کے مابین باہمی تعلقات بالخصوص تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں۔

 بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے کہاکہ ٹریڈ کیلئے ٹرانزٹ روٹ اور سڑکوں کے ذریعے تجارتی کوریڈور خطے کیلئے خوش آئند ہو گا۔بیلا روس کے سفیر آندرے میٹیلیسانے باہمی تجارت کے فروغ کا روڈ میپ طے کرنے کیلئے وزیر زراعت، وزیر ٹرانسپورٹ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور صدر بینک آف پنجاب سے بھی ملاقات کی-

مزیدخبریں