لاہور، ملزمان نے آرگنائزد کرائم یونٹ سول لائنز کی ٹیم کو یرغمال بنالیا،معززین علاقہ کی مداخلت پر رہائی ملی

Sep 23, 2024 | 09:06 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملزمان نےمنشیات فروش کی گرفتاری کے لیےجانیوالے آرگنائزڈکرائم یونٹ کو  یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

سٹی 42 نیوز کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائنز کی ٹیم نے ڈیال گاوں میں منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔آرگنائزڈکرائم یونٹ کی ٹیم ملزم کو لے کر واپس آرہی تھی کے گاوں والے اکھٹے ہو گئے۔گاوں کی خواتین اور مردوں نے  ٹیم پر تشدد کیا اور یرغمال بنا لیا۔اطلاع ملنے پر باٹاپور پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی۔باٹا پور پولیس اور معززین علاقہ کی مداخلت سے آرگنائزڈکرائم یونٹ کے اہلکاروں کو بازیاب کرایا۔

مزیدخبریں