ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا تعاون بے مثال ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا تعاون بے مثال ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب
ہر مشکل گھڑی میں سعودی عرب کا تعاون بے مثال ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پراپنے خصوصی پیغام میں سعودی عرب کے عوام، خادم حرمین شریفین،شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعوداور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکو قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے-

 وزیراعلی مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہاکہ سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے-پاکستان او ر سعودی عرب عقائد، ثقافت او روایات کی بنیاد پر ایک دوسرے سے جڑے ہیں -پاک سعودی باہمی تعلقات کی مضبوط بنیاد حرمین شریفین کا احترام اور عقیدت ہے-سعودی عرب پاکستان کے لیے روحانی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے-

وزیراعلی مریم نواز نے سعودی عرب کے 94ویں قومی دن پر ”ہم خواب دیکھتے ہیں او رہم حاصل کرتے ہیں“ ویژن کو بھی سراہا-انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کے لیے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں تعاون بے مثال ہے-حرم پاک مسلمانوں کی عقیدت او رمحبت کامحور ہے-