ممئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی۔دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر پہلے بچےکی جلد پیدائش کی تصدیق کی گئی ہے۔
کترینہ نے انسٹاگرام پرشوہر وکی کوشل کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں اپنی زندگی کے بہترین دور کے آغاز کا اعلان کیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہےکہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔