ایشیاءکپ میں فائنل کھیلنے کا مشن، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلا مرحلہ عبور کرلیا

Sep 23, 2025 | 07:03 PM

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے 15ویں میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 133 رنز بنائے۔ کمنڈو مینڈس 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کی شروعات کچھ اچھی نہ رہی اور ابتدائی4 بلے باز 57 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم حسین طلعت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 32 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ محمد نواز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 38 رنز ناٹ آؤٹ سکور کیے اور پاکستان نے ہدف 18ویں اوور میں مکمل کر لیا۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سپر فور مرحلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔

مزیدخبریں