" صائم ایوب کیلئے اب عام معافی کا اعلان کیا جائے"

سورس: Instagram
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب نے اپنی باؤلنگ سے مداحوں کے دل جیت لیے۔
ایشیا کپ میں صائم ایوب چار بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی وہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے تاہم انہوں نے باؤلنگ میں ساری کسر نکال دی۔ انہوں نے چار اوورز میں 16 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہیں گنوائی۔ اس کے علاوہ انہیں کوئی باؤنڈری بھی نہیں لگی۔ باؤلنگ میں شاندار پرفرمارمنس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین ان کی بیٹنگ پرفارمنس سے صرف نظر کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک اینکر پرسن اجمل جامی بھی ہیں جنہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ صائم ایوب کیلئے اب عام معافی کا اعلان کیا جائے۔