ضمنی الیکشن،گیلانی کی مخدوم جاویدہاشمی سے اہم ملاقات 

Aug 24, 2022


ملتان،مخدوم رشید(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)حلقہ این اے157ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی میں ملاقات ہوئی۔جاوید ہاشمی نے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کی (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
حمایت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے جاوید ہاشمی کا شکریہ دا کیا اور کہا کہ پی ڈی ایم میں شام تمام اتحادی جماعتیں حقیقی معنوں میں سنجیدگی سے کردار ادا کر رہی ہے، عمران خان کے بیانات ملکی مفاد کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عمران خان سیاسی استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ملکی ترقی کے سیاسی استحکام ضروری ہے، عمران خان موروثی سیاست کے خاتمے کے اعلان کرتے پھر رہے ہیں جبکہ خود ہی اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور این اے157کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی کو ٹکٹ دے کر اپنے ہی بیان سے یو ٹرن لے لیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کی اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ  سجادہ نشین دربار حضرت موسی پاک شہید(رح)مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویرالحسن گیلانی اور پاکستان پیپلزپارٹی و پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسی گیلانی بھی موجود تھے اس موقع پر مخدوم عامر گیلانی  سابق ایم پی اے اسحاق بچہ اور اظہر بلوچ بھی ملاقات میں موجود بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران  مخدوم جاوید ہاشمی نے ضمنی الیکشن میں سید علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا مخدوم سید ابوالحسن گیلانی نے سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کیلئے دعائے خیر بھی کروائی۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم سینٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف محاذ رائی پیدا کرنا اصل میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہچانا ہے عمران خان اداروں کے خلاف محاذ کھول کر سیاسی عدم استحکام پیدا کر نا چاہتے ہیء انشا اللہ این اے 157 کے ضمنی الیکشن میی سیدعلی موسء گیلانی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی  میں کسانوں محنت کشوں اورغریب عوام کی واز بنیں گے ہم  این اے 157 کے عوام کے ایک ایک ووٹ کی پرچی کا تحفظ کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاٹے پور کے نواحی علاقہ شریں والا میں معروف زمنیدار سیاسی سماجی رہنما ملک محمد اشفاق راں کی  رہائشں  گاہ پر اپنے اعزاز میں دییے گیے ظہرانہ سے خطاب میں کیا جس میں میزبان سمیت بڑی تعداد میں شرکا نے سید علی موسی گیلانی کی حماعت کا یقین دلایا ظہرانہ میں سابق ایم پی اے ملک ارشد راں۔ملک عباس راں سٹی صدر وومن ونگ پاکستان پیپلز پارٹی  ملتان عابدہ بخاری۔  ملک ظفر پپو راں۔ ڈویژنل صدر لیبر ونگ سید مطلوب حسین بخاری۔ حافظ الطاف دھرالہ۔ملک عباس دھرالہ۔ حسن اشفاق راں۔خرم اشفاق راں۔ بلال مشتاق راں۔ حافظ عبدالرحمن۔ ملک ناصر راں۔ملک شاہد راں۔ ملک اللہ بخش راں۔ملک حاجی اقبال راں۔ ملک مہر رفیق راں۔ملک حاجی اسلم راں۔خان محمد اکرم کھیڑا۔ مہر شبیر خان بلوچ۔ محمد رمضان میتلا۔ ملک عباس دھرالہ۔ سجاد میتلا۔ ڈاکڑ صدیق سیال۔محمد حسین کھرل سمیت دیگر شرکا نے سید یوسف رضا گیلانی کو یقین دلایا کہ انشا اللہ سید علی موسی گیلانی 11 ستمبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے سید یوسف رضا گیلانی نے میزبان ملک اشفاق راں اور تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عمران خان کی فسطائیت قوم کے سامنے ا چکی ہے  اگر عمران خان imf کے معاہدوں پر عمل کرتے تو اج حالات مختلف  ہوتے  انہوں نے کہا میں جب وزیر اعظم تھا تو میں نے اس علاقے میں بھی ترقیاتی کام کرایے کیونکہ پیپلز پارٹی کے شہید قائدین کا مشن ہی عوام کی خدمت کرنا ہے  انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے نتیجہ میں۔ میں ملک کی  تاریخ میں سب سے ذیادہ عرصہ تک  وزیر اعظم رہا اور حکومت کے علاوہ اپوزیشن ارکان کو بھی خصوصی ترقیاتی فنڈز جاری کئے کیونکہ میں ملک کا متفقہ وزیر اعظم تھا اس پر نواز شریف نے مجھے کہا کہ میرے ارکان اسمبلی اپ سے ذیادہ پیار کرتے ہیں انشا اللہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد سید علی موسی گیلانی اپ کے مسائل بھی حل کے اسمبلی میں بھی جائیں گے اور شاہ محمود قریشی کی طرح استفی نہیں دیں گے اس موقع پر سید علی موسی گیلانی کی کامیابی کی خصوصی دعا کرائی گئی۔

مزیدخبریں