ماسٹر کارڈ اور ایل ایم کے آرکا ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ کیلئے اشتراک

Aug 24, 2022


کراچی (پ ر)ماسٹر کارڈ اور LMK ریسورسز پاکستان (پرائیوٹ)لمیٹڈ (LMKR) نے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو مزید تیز کرنے کیلئے ملک کے پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ ادائیگی کی سہولت کے نفاذ کیلئے ایک اسٹریٹجک شراکت داری کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ ملک کے تمام ٹرانزٹ انفرااسٹرکچربشمول ریپڈ ٹرانزٹ بس نیٹ اور ای ٹولنگ سسٹم کے ذریعے اس سہولت کانفاذ کیا جاسکتا ہے۔ اس سہولت سے مسافر علیحدہ ٹکٹ خریدنے کی ضرورت کے بغیر اپنے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز یا ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ٹرانزٹ کرایوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے سستی اور رسائی کے قابل پبلک ٹرانسپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔۔ ٹرانسپورٹرز روایتی طور  سے نقد یا بند لوپ/خودکار نظام کے تحت ادائیگی پر انحصار کرتے ہیں جیسے کہ کرایہ کارڈ، جس میں صرف ایک پری پیڈ رقم ہوتی ہے جسے ختم ہونے پر دوبارہ ٹاپ اپ کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اوپن لوپ ادائیگیاں موجودہ اکاؤنٹس اور آسان ادائیگی کے حل جیسے ڈیجیٹل والٹس، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز سے منسلک ہیں، جو مسافروں کے وقت  کی بچت کرتے ہیں۔ اس موقع پر LMKRکے چیئرمین و سی ای او عاطف رئیس خان نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے موجودہ ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ اور بہتر کرنے کیلئے ماسٹر کارڈ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ اوپن لوپ سسٹم یونیورسل ادائیگی کو حقیقت بناتاہے اور ہمیں مکمل ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے قریب کرنے کیلئے ایک قدم آگے بڑھاتا ہے۔یہ پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ ماسٹر کارڈ مینا۔ایسٹ کے کلسٹر جنرل منیجر جے کے خلیل نے کہا کہ مسافروں  کی روز مرہ  زندگی میں   اسمارٹ ڈیوائسز اور الیکٹرانک ادائیگیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے،۔ ماسٹر کارڈ کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، LMKRکے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت پاکستان میں   مسافروں کے تجربے کو بدل دے گی،  اور ان کے سفر میں تیز، ہموار اور محفوظ ادائیگی کے تجربات فراہم کرے گی۔ ہمیں پاکستان کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معاشی ترقی کو مزید تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔ 

مزیدخبریں