ڈیرہ اسماعیل خان میں طوفانی ہواؤں کیساتھ بارش ،7 افراد جاں بحق، متعد علاقوں میں بجلی معطل

Aug 24, 2025 | 12:09 PM

ڈیرہ اسماعیل خان ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  ڈی آئی خان میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث مختلف علاقوں میں درخت اکھڑ گئے اور تاریں ٹوٹ گئیں۔چھتیں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ہیں ، بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے جکہ متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق پشاور، مردان، شمالی ور جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں، آزاد کشمیر میں بھی بارش ہوئی۔سکردو میں آج سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، بارش کی پیش گوئی کے باعث عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں