بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

Dec 24, 2024 | 01:36 PM

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں اور ان تبادلوں کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن رفعت مختار کو تبدیل کر کے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ۔ رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔موجودہ آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

"جنگ " کے مطابق وفاقی حکومت نے صادق افتخار کو چیئرمین، نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ مقرر کیا ۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ وزارتِ وفاقی تعلیم کا ذیلی ادارہ ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس محمد عارف کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکشن افسر ریاست و سرحدی اُمور ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ سیکشن افسر محمد امتیاز اعظم کا پیٹرولیم ڈویژن سے اوورسیز پاکستانیز ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ۔ پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی ڈاکٹر محمد بلال سرویا کو تبدیل کر کے ا نہیں ڈیپوٹیشن پر بطور مینیجر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں بنیادی سکیل17سے 19  تک کے کسٹمز عہدیداروں کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، فرید احمد خان سالارزئی کو ایڈیشنل کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز (ایڈجوڈیکیشن)، لاہور سے چیف (آپریشنز)، ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ (ٹی ڈی یو)، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ محمد رضا کو سیکریٹری (فیس لیس اسیسمنٹ)، ٹی ڈی یو، اسلام آباد سے ڈائریکٹر (سٹاف)، چیئرمین سیکریٹریٹ، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔ یاسر نواز کو سیکریٹری (اینٹی اسمگلنگ انٹروینشنز)، ٹی ڈی یو، اسلام آباد سے سیکریٹری، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ انعام اللہ کو سیکنڈ سیکریٹری (پی سی اے، آر ایم ایس)، ٹی ڈی یو سے ڈپٹی کلیکٹر، کلیکٹریٹ آف کسٹمز، لاہور مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں