قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ چیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں طیارے کو تیزی سے نیچے کی طرف آتے اور پھر زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، طیارے کے تباہ ہوتے ہیں اس میں آگ بھڑک اٹھی اور دھواں نکلنے لگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھند کے باعث روٹ تبدیل کیا گیا تھا اور حادثے سے قبل طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 62 مسافر اور عملے کے 5 ارکان سوار تھے جس میں سے 27 افراد بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

قازق حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں زخمی 27 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی، گروزنی میں دھند کے باعث طیارے کو اپنا رخ بھی موڑنا پڑا۔