ورون دھون اور نتاشادلال رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے 

Jan 24, 2021 | 11:10 PM

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پرورون دھون نے اپنی شادی کی تصویریں شیئر کی اور اعلان کیا کہ یہ پیار باقاعدہ رشتے میں تبدیل ہو گیا ہے ۔تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوںبے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔
اداکار کی شادی کی تقریبات مہاراشٹرا کے علی باغ کے مینشن ہاوس میں ہوئی جہاں دونوں نے قریبی رشتے داروں اور فلمی شخصیات کے سامنے پھیرے لیے۔رپورٹس کے مطابق ورون اور ان کے خاندان کے افراد نے منیش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ ملبوسات پہنے جبکہ دلہن نے شادی پر خود کے ہی ڈیزائن کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا۔

مزیدخبریں