غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے:حنا پرویز بٹ

غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے:حنا پرویز بٹ
 غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے:حنا پرویز بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔ 

اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس شاباش کی مستحق ہے۔ غیرت کے نام پر قتل اور تیزاب گردی کو قانون کی طاقت سے روکنا ہے۔ 

 چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی، حنا پرویز بٹ نے اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ان کا استقبال کیا اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن، سیف سٹی اور دیگر اہم پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
حنا پرویز بٹ نے زیادتی کا شکار خواتین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ پنجاب کی منزل قریب ہے اور اس سال محفوظ پنجاب کے لیے مختص اہداف حاصل کیے جائیں گے۔چیئرپرسن نے اوکاڑہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کیسز میں فوری ایف آئی آر درج ہوئی اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔  ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے واقعات کا رپورٹ ہونا بے حد ضروری ہے۔
انہوں نے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے متعلق آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریاست کی ریڈ لائن ہیں۔حنا پرویز بٹ نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کا جنسی استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

"جنگ " کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او راشد ہدایت نے کہا کہ 2024ء میں خواتین پر تشدد کے 743 واقعات کے ملزمان گرفتار کیے گئے۔

ایم پی اے محمد منیر نے کہا کہ ماضی میں کسی وزیرِ اعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کے لیے مریم نواز جیسے اقدامات نہیں کیے۔

ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے تحفظ کی یقین دہانی ضروری ہے۔