چاہت فتح علی خان کی متھیرا کو نامناسب طریقے سے چھونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

Jan 24, 2025 | 02:22 PM

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بے سُری گائیکی کے سبب مشہور ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی ٹی وی ہوسٹ متھیرا کیساتھ نازیبا حرکات پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چاہت فتح علی کو انٹرویوز دینے کا بے تحاشہ شوق ہے اور اسی شوق کے سبب وہ متھیرا کے 21MM شو میں پہنچے جہاں کی ایک بی ٹی ایس ( بیہائنڈ دا سین) ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاہت فتح علی خان، متھیرا سے ملاقات کرتے دکھے اور پھر ان کے ساتھ ایک تصویر بنوانے کی فرمائش بھی کی۔

ایسے میں متھیرا تصویر بنواتے ہوئے کچھ ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں لیکن منع نہیں کیا اور اسی دوران چاہت فتح نے متھیرا کا ایک ہاتھ سے مصافحہ کرتے ہوئے دوسرا ہاتھ انکی کمر پر بھی رکھ دیا۔

ویڈیو خود چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس کے کمنٹ سیکشن میں فینز شدید تنقید کرتے دکھ رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'چاہت فتح ایسے کیوں متھیرا کو چھونے کی کوشش کرتے رہے، متھیرا کمفرٹیبل بھی نہیں دکھ رہیں'۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'متھیرا کو کبھی اس قدر ڈرا ہوا اور غیر محفوظ نہیں دیکھا، چاہت فتح کے ارادے خراب تھے'۔

چاہت فتح علی خان پاکستان کے مشہور انٹرٹینر بن چکے ہیں جنہوں نے اپنے آئیکونک گیت 'بدو بدی' سے شہرت حاصل کی جو ملکۂ ترنم نور جہاں کے گانے کا ریمیک ہے۔

چاہت فتح کا مزاحیہ ری میک 'بدو بدی' دنیا بھر میں وائرل ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین اس گانے پر ویڈیوز بنانے لگے، جس کے بعد چاہت فتح نے چند اور گیت ریلیز کیے لیکن کوئی بھی بدو بدی جتنا مشہور نہ ہوسکا۔

مزیدخبریں