مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا

Jan 24, 2025 | 02:32 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان اور فیصل آباد میں مرغی کی قیمت بڑھ گئی، لاہور میں مر غی اور انڈوں کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ملتان میں مر غی کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 391 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 405 مقرر کیا گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 225 روپے پر مستحکم ہے۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، مر غی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہونے سے گوشت 591 روپے کلو ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 610 روپے کلو تھا۔دوسری جانب لاہور میں مر غی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 595 روپے کلو کی سطح پر برقرار ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرکا تھوک ریٹ 397 اور پرچون ریٹ 411 روپے فی کلو ہے جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت 239 روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

مزیدخبریں