پہلا ون ڈے ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دیدیا

Nov 24, 2024 | 12:22 PM

بلاوایو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) زمبابوے نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 206رنز کا ہدف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر زمبابوے کی پوری ٹیم 40.2اوورز میں 205رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا 39 ، شون ولیمز 23 ، مارومانی 29 ، جوئےلارڈ 15 برائن 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ جبکہ ساتویں نمبر پر آنے والے رچرڈ نے ۔۔رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کو اہم سپورٹ فراہم کی ۔ 

پاکستان کی جانب سے سلمان آغااور فیصل اکرم نے 3،3 ، عامر جمال محمد حسنین اور حارث روف ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزیدخبریں